: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی،15 مئی (ایجنسی) فلسطینی صدر محمود عباس نے پیر سے ہندوستان کے تین روز ہ دورے کا آغاز کردیا ہے۔ ان کے اس دورے کا بڑا مقصد ہندوستان سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں مدد کا حصول ہے۔
وہ اتوار کی شب دارالحکومت نئی دہلی پہنچے تھے۔ وہ وزیراعظم نریندر مودی سے مشرق وسطیٰ امن عمل کی بحالی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
محمود عباس نے آج سب سے پہلے دہلی کے نزدیک واقع شہر نوئیڈا میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ایک انسٹی ٹیوٹ (سنٹر فار ڈویلپمنٹ آف ایڈوانسڈ کمپیوٹنگ) کا دورہ کیا ہے۔
ہندوستان اس شعبے میں فلسطینی اتھارٹی کی مدد کررہا ہے تاکہ فلسطینیوں کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ملازمتوں کے مواقع پیدا کیے جا سکے۔اس نے گذشتہ سال اکتوبر میں مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں آئی ٹی کے ایک مرکز کی تعمیر کے لیے ایک کروڑ بارہ لاکھ ڈالرز صرف کرنے سے اتفاق کیا تھا۔
فلسطینی صدر اور ان کے وفد نے نوئیڈا میں مرکز برائے ترقی ایڈوانسڈ کمپیوٹنگ میں قریباً دوگھنٹے گزارے ہیں اور وہاں حکام سے آئی ٹی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون سے متعلق بات چیت کی ہے۔وہ شام کے وقت نئی دہلی میں ہندوستان کے اسلامی ثقافتی مرکز میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں شرکت کرنے والے تھے۔